تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہباز بھٹی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آنجہانی وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیرداخلہ کا کہناہے کہ اس سلسلے میں وزارت قانون سے مشاورت جاری ہے، کمیشن کے ارکان کا اعلان جلد کردیاجائے گا۔اعلیٰ سطح حکومتی ذرائع نے جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو بتایا ہے کہ شہباز بھٹی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ اپوزیشن کے شدید دباؤ اور کابینہ کے وزرا کی جانب سے ذمہ داری کے تعین کے مسلسل مطالبے کے باعث کیاگیاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ جوڈیشل کمیشن بنیادی طور پر شہباز بھٹی کے قتل کے محرکات کا تعین کرے گا اورکمیشن کے مزید مینڈیٹ کا حتمی فیصلہ متعلقہ وزارتوں کی مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ کمیشن میں تین سے 5 ارکان شامل کیے جائیں گے، اور اس سلسلے میں سابق ججز کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ کمیشن کو ایک ہفتے سے 10 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا کہا جائے گا۔ جیونیوز کے رابطہ کرنے پر وزیرداخلہ رحمان ملک نے تصدیق کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اور وزارت قانون سے مشاورت جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.