تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فوجی جوان تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے صلاحتیں بڑھائیں، آرمی چیف

جنگ نیوز -
راولپنڈی...آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے فوجی جوانوں پر زور دیا ہے کہ روایتی جنگوں اور کم شدت کے مقابلوں سمیت تمام چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کنٹونمنٹ اور خیرپورٹامیوالی کا دورہ کیا۔ جنرل کیانی نے بہاولپور کنٹونمنٹ میں مختلف منصوبوں اور سہولیات کا جائزہ لیا اور خیر پور ٹامیوالی میں پاک فوج کی فیلڈ فائرنگ مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مورال کو سراہا۔ اس موقع پر فوجی دستوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ روایتی جنگوں اور کم شدت کے مقابلوں سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوجی جوانوں کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.