5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کئی سال قبل قوم کو طالبانائزیشن سے آگاہ کردیا تھا،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبانائزیشن کے حوالے سے انھوں نے کئی سال پہلے قوم کوآگاہ کردیاتھا، علماکو چاہیے کہ توہین رسالت قانون پر تحفظات پر غور کریں ،جمعہ کی شب ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنس کمیٹی اور کونسل آف پروفیشنلزکے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے لندن سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ توہین رسالت کاقانون سب سے پہلے انگریزنے1698میں لاگوکیاتھا، انھوں نے کہا کہ سیکڑوں پاکستانی توہین رسالت کاصحیح مفہوم نہیں جانتے،اس موقع پر انھوں نے حاضرین محفل سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہے جومجھے توہین رسالت کااصل مفہوم بتاسکے،میں جانناچاہتاہوں کہ توہین رسالت کی کیاتشریح ہے،الطاف حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ کوبحث اورقوانین میں ترامیم کیلیے استعمال کیاجاناچاہیے،مذہب کے نام پردہشتگردی کرنیوالے اسلام کوبدنام کررہے ہیں،ایم کیو ایم کے بانی نے کہا کہ ہمارے نزدیک پاکستان کے ہرشہری کویکساں حقوق حاصل ہیں،متحدہ قومی موومنت کے منشورکی بنیادپرمتوسط طبقے کے لوگ پارلیمنٹ میں پہنچے،انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف آوازاٹھاتی رہی ہے،اور یہ لبرل جماعت ہے۔