5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوانے ایشائی ترقیاتی بینک کے قرضے کی پیشکش ٹھکرا دی
جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے65 کروڑ امریکی ڈالر کے قرضے کی پیش کش ٹھکرادی۔ پشاور سے جاری بیان کے مطابق فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ قرضو ں کے بجائے اپنے وسائل پر اکتفا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو مالیاتی مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لئے پیشکش مسترد کی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب کے بعد صوبے میں تعمیر نو کے لئے1 فیصد شرح سود پر650 ملین دالر قرضہ فراہمی کی پیش کش کی تھی۔