تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی کی دکانوں میںآ تشزدگی

جنگ نیوز -
کراچی: سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی کی دکانوں میںآ تشزدگی

کراچی…کراچی میں سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی کی دکانوں میںآ گ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔سبزی منڈی گیٹ نمبر ایک کے قریب واقع دکانوں میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں تین دکانیں اور ایک گودام میں رکھا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا،آتشزدگی جس وقت لگی اس وقت سبزی منڈی کی دکانوں کی بجلی بھی معطل تھی،جس کے باعث دکانداروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ پراسرار ہے،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گودام کے مالک شاہد حبیب نے بتایا کہ گودام میں زرعی ادویات اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی کیٹرے مار ادویات موجود تھیں،جن کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد تھیں جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں،، شہری حکومت کے 3 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.