تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ممبئی، باندرہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چھونپڑیوں میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
ممبئی، باندرہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چھونپڑیوں میں آتشزدگی

ممبئی …ممبئی کے مضافاتی علاقے میں آگ لگنے سے سیکڑوں جھونپڑیاں جل کرخاکسترہوگئیں، جبکہ جھلس کرمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کچی بستی میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 26 فائر ٹینڈرزنے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔اورچندگھنٹوں کے اندرآگ پرقابوپالیا گیا۔آتشزدگی سے کئی افرادجھلس کرزخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے، متاثرہ علاقے میں تقریبا 10 ہزار افراد رہائش پذیر تھے، متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر امدادی ٹیمیں بروقت پہنچ جاتیں تو نقصان کم سے کم ہوتا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم واقعے کے بعد باندرہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طورپر بند کردیا گیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.