تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی :مختلف علاقوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک،پانچ زخمی

جنگ نیوز -
کراچی :مختلف علاقوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک،پانچ زخمی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملیرمیں مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردت کے دوران فائرنگ کرکے35 سالہ مکرم خان کو ہلاک کردیا، بفروزن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ شکیل عرف ڈاڈا کو قتل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق گینگ وار سے تھا،جبکہ گلبہار کے علاقے پرانا گولیمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 48 سالہ داد رحمان ہلاک ہوگیا،پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے،جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.