تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جاپان :نئی بلٹ ٹرین 3سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں ٹیکنولوجی کا نیاکارنامہ ،،تیز رفتارریلوے سسٹم میں اجارہ داری قائم رکھنے کے خواہشمند جاپان نے نئی بلٹ ٹرین متعارف کرادی جوآج سے اپنا سفر شروع کرے گی۔ جاپان نے نئی تیزرفتاربلٹ ٹرین چودہ سال بعدمتعارف کرائی ہے ۔سبز،گلابی ،اور سلیٹی رنگ کی اس ٹرین کانام "Hayabusa" ہے اوریہ 3سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے فاصلہ طے کرے گی۔لیکن اس کی رفتار اب بھی چین کیHarmony Express کے برابر نہیں جوایک گھنٹے میں350 کلومیٹر فاصلہ طے کرتی ہے۔ اس میں لیدرکی خوبصورت سیٹیں، اپنی مرضی سے آن آف کرنے والی لائٹیں، پاؤں کے آرام کے لیے سیٹیں اورکھانے پینے کاانتظام بھی موجودہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.