تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برفباری اور شدید بارشیں، شاہراہ کاغان32روز سے بند

جنگ نیوز -
اسلام آباد… ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کاغان32روز سے بندہے۔ اسکے علاوہ متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضافہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔اسکردو،غذر ،استور اور ہنزہ نگر کے شہری علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور سردہوائیں چلنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی ہے اوربرف کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ چترال شہر اور گردونواح میں چار روز سے برفباری ہورہی ہے ۔لواری ٹنل کوبرف ہٹا کر گزشتہ روز ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا تھا تاہم آج پھر برف جمع ہو جانے کی وجہ سے اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا ہے ۔چترال کے بیشتر علاقوں میں جلانے کی لکڑی دستیاب نہیں ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔لوئر دیر میں تین دن سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ہے۔علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد لکڑی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے ۔زیارت ،کان مہتر زئی ،مسلم باغ اور توبہ اچکزئی میں آج چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے برفبار جاری ہے ۔مظفرآبادشہر اور گرد نواح بارش ہو رہی ہے اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے ۔ جس سے رابطہ سڑکیں بندہوگئی ہیں ۔جنوبی پنجاب کے شہروں رحیم یار خان اور بہاول پور میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.