تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بنگلہ دیش کی شکست، مشتعل افراد کا کپتان شکیب الحسن کے گھر پر حملہ

جنگ نیوز -
ڈھاکا … کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شرم ناک شکست پر مشتعل افراد نے کپتان شکیب الحسن کے گھر پر حملہ کردیا۔ بنگلہ دیش کے شہرمیگورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے کپتان شکیب الحسن کے تین منزلہ مکان پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیئے ،،پولیس کے مطابق مشتعل افراد کے حملے کے دوران کپتان شکیب الحسن کی والدہ اور ان کی بہن گھر میں موجود تھیں،، حملے کے دوران وہ محفوظ رہیں،شکیب الحسن کے والدمحشرور رضا کے مطابق پتھراو سے پہلی منزل پر موجود شکیب الحسن کے کمرے کی کھڑکیکیشیشے بھی ٹوٹے ہیں واقعے کے بعد پولیس نے سیکورٹی مزید سخت کردی ہے ،،کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ بی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلا دیشی ٹیم صرف اٹھاون رنز پر آوٹ ہوگئی نو اکٹ سے شکست کے بعد مشتعل افراد نے ے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی بس پر بھی پتھراؤ کیا تھا ،جس پرپولیس نے 38 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.