5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغانستان:بچوں کی خود کش حملوں کے کھیل میں دلچسپی بڑھ گئی
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…دنیا بھر میں تیز ی سے بڑ ھتی ہو ئی دہشت گر دی سے نہ صر ف عالمی بر ادر ی متا ثر ہو رہی بلکہ اس نے معصوم ذہنو ں کو بھی بر ی طر ح متا ثر کر دیاہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق حال ہی میں منظر ِ عام پر آ نے والی اس افسوسنا ک فو ٹیج نے سب کو پر یشان کر دیاہے جس میں کم عمر معصو م افغا ن بچے خودکش حملہ آور کا کھیل کھیلتے نظر آ رہے ہیں ۔ ا س فو ٹیج میں ایک کم عمر بچہ خو د کش حملہ آورکے اندا زمیں ملبو س ہے اور ایک مشن پر روانہ ہو نیوالے حملہ آ ور کی طرح اپنے دو ستوں سے ہا تھ ملا تااور گلے لگتاہے۔ اس کے بعد ایک سفید لبا س میں ملبو س فرد جسے ممکنہ طور پر سیکیور ٹی اہلکا ر دکھایا گیا ہے اسے روکنے کے کوشش کر تا ہے تاہم یہ خو د کش حملہ اس کی با ت نہیں ما نتا اور ایسی اداکار ی کر تا ہے جیسے اس نے خو د کوایک دھما کے سے اڑادیاہے۔ دھما کے کا منظر پیش کر نے کے لیے سا رے بچے دھو ل مٹی اڑا تے ہیں جس سے بم پھٹنے جیسا منظر سا منے آ تاہے ۔یہ فو ٹیج حا ل ہی میں انٹر نیٹ پر لو ڈ کی گئی ہے جس کے بار ے میں خیال کیا جارہا ہے کہ اسے افغانستان کے علاقے خوست میں فلما یا گیا ہے ۔اس فو ٹیج کے با رے میں بچوں کے تحفظ کی تنظیمو ں نے نہا یت تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ یہ خو دکش حملہ آور کم عمر بچوں کے آ ئیڈیل بن گئے ہیں اور وہ انہیں نا پسند کر نے کے بجا ئے ان جیسا ہی بننا چاہتے ہیں ۔