تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلوی ماڈل کو ارتھ آور کی عالمی سفیر مقرر کردیا گیا

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے آسٹریلیا کی ماڈل مرانڈا کیر کو ارتھ آور کی عالمی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار’انڈیپنڈنٹ‘ نے ڈبلیوڈبلیوایف کے حوالے سے بتایا کہ اب ارتھ آور کو بین الاقوامی سطح پر تحریک کی صورت اختیار کیے چوتھا سال ہے۔ یہ تحریک دنیا بھر میں افراد اور کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ایک گھنٹے کے لئے لائٹس بند کردیں رواں برس 26 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق 8.30 بجے شام ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جائے گا۔ 2010 میں 128 ممالک نے ارتھ آور منایا جس میں دنیا کے مشہور تاریخی عمارتوں میں جیسا پیرس میں ایفل ٹاور اور نیو یارک ایمپائر اسٹیٹ عمارت پر روشنیوں کو گُل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.