5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
زمبابوے کیخلاف کامیابی سے نیوزی لینڈ کی گروپ اے میں پوزیشن بہتر
جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ میں زمبابوے کیخلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کی گروپ اے میں پوزیشن بہتر ہوئی ہے، گروپ بی میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔ گروپ اے میں آسٹریلیا کے علاوہ تمام ٹیموں نے تین ، تین میچز کھیل لیے ہیں، اورپاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چار چار پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکا کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے، کینگروز کی تیسری اور کیویز کی چوتھی پوزیشن ہے،گروپ بی میں جنوبی افریقا دو میچ کھیل کر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ بنگلا دیش کیخلاف فتح کے بعد ویسٹ انڈیز کے بھی چار پوائنٹس ہوگئے ہیں، بھارت اور انگلینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہیں جو بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔