تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا بحران: عالمی مارکیٹوں میں سونا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
سنگاپور…لیبیا میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث رواں ہفتے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں تقریباً7 ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھا گیا، جبکہ سونا 1 ہزار 441 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق لیبیا میں جاری حکومت مخالف تحریک کے باعث خام تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات نے نیویارک خام تیل کی قیمت29 ماہ کی بلند ترین سطح104.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دی۔ گزشتہ سال سے اب تک اس کی قیمت میں30 فیصد اضافہ دیکھا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں کشیدگی کے خدشات کے باعث سونا سرمایا کاروں کیلئے مزید پرکشش بن گیا ہے اور رواں ہفتے سونے کی قیمت1.4 فیصد اضافے کے ساتھ1428ڈالر60 سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی ۔سونے کے علاوہ رواں ہفتے چاندی کی قیمت میں بھی تقریباً7 فیصد اضافہ دیکھا گیااور یہ35 ڈالر32 سینٹس فی اونس کی سطح پرآگئی جو31 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.