تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

9/11حادثے کی ایک اور نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کر دی گئی

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکہ میں نو ستمبر 2001 کو پیش آنے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حادثے کی ایک اور نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔17منٹ دورانیے کی اس ویڈیو کو حادثے کے وقت 300فٹ کی بلندی سے نیو یارک پو لیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ہیلی کاپٹرنے بنایا تھا جسے سر کاری انکوائری میں بھی استعما ل کیا گیاتھا۔اس ویڈیو کے ذریعے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دیوہیکل عمارت سے نکلتے ہوئے دھوئیں اورتباہی کو نئے اندازسے دیکھا جا سکتا ہے جو اس سے قبل کبھی منظرِعام پر نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.