تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایران،شام،پاکستان،شمالی کوریا کی نظریں سوئس ٹیکنالوجی پرتھیں،وکی لیکس

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... وکی لیکس کے انکشافات کے مطابق ایران ،شام ، پاکستان اور شمالی کوریا کی نظریں اپنے نیوکلیئرپروگرام کے لیے سوئس ٹیکنالوجی پرگڑی ہوئی ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے امریکی سفارت خانے سے دوہزارچھ سے دوہزاردس تک واشنگٹن بھیجے گئے کیبلز میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی اور فوجی سازوسامان کے حصول کے لیے کئی ملکوں کی نظریں سوئزرلینڈ پرہیں۔ سوئزرلینڈ کے ایک فرانسیسی زبان میں شائع ہونے والے اخبار لی ٹیمپس میں وکی لیکس کے جاری کیبل کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران magnetic digital compasses,،شام ہائی اسپیڈ کیمرے، شمالی کوریا فوجی آلات کوٹھیک کرنے والی مشینری اور پاکستان میزائل کے پارٹس خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم سوئس کمپنیSECO کے حکام نے کبھی اس بارے میں کھل کر کوئی جواب نہیں دیا۔دوسری جانب سیکو کی ترجمان نے کیبل میں لگائے گئے الزامات کاجواب دینے سے گریز کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.