29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یمن،سیکیورٹی فورسزکی مظاہرین پرفائرنگ، متعددافرادزخمی
جنگ نیوز -
یمن،سیکیورٹی فورسزکی مظاہرین پرفائرنگ، متعددافرادزخمی
صنعا … یمن میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے متعددافرادزخمی ہوگئے۔یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہفتے کی رات صدرعبدالل صالح کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین صدرسے استعفے کامطالبہ کررہے تھے۔ سیکیورٹی فورسزنے انھیں منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کااستعمال کیا۔اس دوران جھڑپ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔