تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی :معروف تاجر کے قریبی رشتے دار کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام

جنگ نیوز -
کراچی :معروف تاجر کے قریبی رشتے دار کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام

ملزمان کو حراست میں لئے جانے پر درجنوں افراد کا ہنگامہ،ہوائی فائرنگ

کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں معروف تاجر کے قریبی رشتے دار کو اغوا کرنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادی ۔ملزم پکڑنے پر درجنوں افراد نے ہنگامہ کردیا۔پولیس کے مطابق مقامی تاجرکے رشتے دار کلفٹن سے جا رہے تھے کہ بلاول ہاؤس کے قریب گاڑی میں تعاقب کرنے والے نوجوانوں نے انھیں روک لیا اور انھیں اغوا کرنے کی کوشش کی۔اس دوران ملزمان نے ان کے گارڈ کو تشدد کرکے لہو لہان کردیا۔ شور شرابا سن کر لوگ جمع ہوگئے جنھوں نے دیگر افراد کی مدد سے دو ملزمان کو پکڑ لیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پکڑے گئے افراد کے درجنوں ساتھی کلفٹن میں پارک ٹاور چورنگی پر جمع ہوگئے جنھوں نے ہنگامہ آرائی اور شدید ہوائی فائرنگ کی۔ اور بوٹ بیسن اور کلفٹن تھانے کا گھیراؤ کرلیا ۔ اس دوران فریقین کے درمیان بات چیت کے بعد معاملہ نمٹادیاگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.