تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی : مغویآئل ٹینکر ڈرائیوربازیاب، دو ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی : مغویآئل ٹینکر ڈرائیوربازیاب، دو ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نجی ٹریکر کمپنی کی مدد سے اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز شیریں جناح کالونی سے اغوا ہونے والے آئل ٹینکر کو ڈرائیور سمیت بر آمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ آئل ٹینکر سے نیٹو فورسز کو تیل کی سپلائی کی جاتی تھی۔ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ منگھوپیر روڈ پر واقعہ عبد الرحمٰن گوٹھ میں ٹریکر کمپنی کی نشاندہی پر اے سی ایل سی ایسٹ اور ویسٹ کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے نجی پیٹرول پمپ کے احاطہ سے آئل ٹینکر کو برآمد کر لیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی ایل سی حکام نے بتایا کہ آئل ٹینکر میں جنگی طیاروں کو فراہم کئے جانے والا 56 ہزار لیٹر تیل موجود ہے اور آئل ٹینکر پر سیل بھی لگی ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کاروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن کی شناخت سعید گل اور نوازکے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.