29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شانگلہ میں پک اپ کھائی میں جاگری، 3افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
سوات…ضلع شانگلہ میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقے رونیال سے الپوری جانے والی پک اپ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری،گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے و الوں میں مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما مشرف خان بھی شامل ہیں ۔تینوں افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال الپوری پہنچادی گئی ہیں ۔