29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تابکاری کے پھیلاوٴ پر جاپانی پاور کمپنی کی معذرت
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے فوکوشیما پاور پلانٹ سے سمندرمیں ڈالاجانے والے تابکارپانی کاآج آخری دن ہے ۔تابکار ی کے پھیلاؤ پرپاورکمپنی نے معذرت کی ہے۔جاپان کے فوکوشیما پاور پلانٹ سے پھیلتی تابکاری نے پڑوسی ممالک میں تشویش پھیلا دی۔کئی ممالک نے جاپان نے اشیا کی خرید پرپابندی لگادی ،جس کے بعد جاپانی وزیراعظم کو نیوکلئیر بحران پرشدیدتنقید کا سامناکرنا پڑا۔پاور پلانٹ کو ٹھنڈاکیے جانے کے لیے پانی کاچھڑکاؤ کیا جارہاہے۔دوسری طرف پلان کے مطابق تابکار پانی کوسمندر میں ڈالنے کا آج آخری دن ہے۔