تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں جھڑپ،7شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
سوات…سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شدت پسند مہمند ایجنسی سے ضلع دیر کے راستے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے روکے جانے پر انھوں نے فائرنگ کردی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 شدت پسندوں کو ہلاک کرکے 6 مشین گنیں اور 7دستی بم برآمدکرلیے۔مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی کے علاقے مٹی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔دوسری جانب تحصیل صافی کے علاقے چمرکنڈ میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 بارودی سرنگیں ناکارہ بنادیں ۔آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.