تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:گیس کے غبارے بھرنے والی ٹنکی پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ای ایم ای سوسائٹی میں گیس کے غبارے بھرنے والی ٹنکی پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ای ایم ای سوسائٹی کی گراؤنڈ میں گلبرگ کی تاجر تنظیم خدمت گروپ کی جانب سے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا تھااور گراؤنڈ کو سجانے کے لئے گیس کے غباروں سے سجانے کا انتظام کیا گیا تھا جہاں غبار بھرنے والی ٹینکی اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی اور وہان پر موجود خدمت گروپ کے ممبر ملک اصغر اعوان ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.