تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد ،ایک ہی خاندان کے 3افراد نے خود کشی کر لی

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی سمیت گھر کے تین افرادنے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔ورثا نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ہی تینوں افرادکی تدفین کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق محلہ اشرف آباد کے رہائشی وقار علی نے دوماہ قبل شمائلہ سے پسند کی شادی کی تھی ۔گھر والوں کی ناراضی اور لڑکی کو قبول نہ کرنے پر میاں بیوی نے مبینہ طورپر زہریلی گولیاں کھالی اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق وقارہی کا کزن الیاس بھی پسند کی شادی کا خواہشمند تھا لیکن اسکے گھر والے بھی شادی پر راضی نہ تھے ۔متوفی میاں بیوی کے اقدام خودکشی کے موقع پر الیاس بھی گھر میں موجود تھا او ر اپنے کزن وقار اور اسکی اہلیہ شمائلہ کے ساتھ زہریلی گولیاں کھالی اور دم توڑدیا ۔ورثا نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ہی تینوں کی تدفتین کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثانے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔اوریوں اس واقعے پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.