تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جڑواں شہروں،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد اور راولپنڈی اور لاہور میں بوندباندی جبکہ پشاور،کشمیر ،چمن وزیارت سمیت شمالی بلوچستان میں بارش محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختوانخو،گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکا ن ہے۔آج اسلام آباد اور راولپنڈی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بوند باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، پشاور اور مظفرآباد کے ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی ،ادھر شمالی بلوچستان کے مختلف شہروں پشین، مسلم، باغ ،چمن، زیارت ،موسی خیل، ژوب ،بارکھان میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ وبہ اچکزئی توبہ کاکڑی ،کوژک ٹاپ، خانوزئی تیز ہواوں کے بعد ژالہ باری کے بعدموسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم آبر د آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ صوبہ خیبرپختوانخوا میں اکثر علاقوں جبکہ ژوب ،قلات ،سکھر لاڑکانہ ڈویژن ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اورتیزہواوں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.