29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم،سطح ڈیڈ لیول پر برقرار
جنگ نیوز -
پشاور…تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1378 فٹ پر برقرار، جبکہ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کے اخراج میں 3ہزار کیوسک کی کمی کردی گئی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد21ہزار700،اخراج27ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1087.10فٹ ہوگئی۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار 592 اور اخراج 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ4لاکھ59ہزارایکڑ فٹ رہ گیا۔