29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: شاہدرہ میں کارخانہ میں آگ لگ گئی، دومزدور ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور . . . .لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک کارخانے میں آگ لگنے سے دو مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔جیا موسیٰ میں واقع فوم کے تکیے بنانے والے میں کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دو مزدور عارف اور سلیم جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مزدور ریاست زخمی ہو گیا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ دونوں مزدوروں کی لاشیں مردہ خانے بھجوا دی گئیں۔