29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شیخوپورہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی ریلی
جنگ نیوز -
شیخوپورہ . . . شیخوپورہ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے لاہور کے جلسہ کے سلسلے میں گوجرانوالہ روڈ پر ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فرحت خان اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ ریلی لاہور سرگودھا روڈ سے ہوتی ہو ئی بہاری کالونی پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو پنجاب کی سیاست سے آؤٹ کرنے کے خواہش مند کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔