تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
پشاور . . . .پشاور کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور کے علاقے رشید آباد، بشیر آباد، وزیر باغ، یکہ توت سمیت کئی دیگر علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے ان علاقوں میں برقی آلات خراب ہونے کی شکایات بھی عام ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس اور دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹوں تک بجلی بندرہتی ہے، جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ کئی علاقوں میں فنی خرابی کے بہانے چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.