29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا،تحریک انصاف کی تیاریاں مکمل
جنگ نیوز -
پشاور . . . . پاکستان تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کیخلاف پشاورمیں دوروزہ دھرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کا دوروزہ احتجاجی دھرنا23 اپریل کو پشاورکے باغ ناران چوک حیات آباد میں ہوگا جس میں ملک بھرسے تحریک انصاف کے کارکن شرکت کریں گے ۔ خیبر پختونخوا میں داخل ہونے پرعمران خان کے قافلے کا جہانگیرہ کے مقام پراستقبال کیا جائیگا۔ دھرنا اگلے روزچاربجے تک جاری رہے گا۔ دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹوکونسل اورپشاورڈویژن کے عہدیداروں کے اجلاس میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ دھرنے میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے جیو سوپر اورآگ چینل کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادئ صحافت پرایک کاری ضرب قراردیاگیا اورانہیں فی الفوربحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔