29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہبازشریف کا صبح ساڑھے 7بجے بھٹہ چوک کینٹ کااچانک دورہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اتوار کی صبح اچانک بھٹہ چوک کینٹ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ انہوں نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صبح ساڑھے سات بجے بھٹہ چوک پہنچے۔ کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے منصوبے کا معائنہ کیا اور ذمہ دار کمپنی کو ہدایت کی کہ منصوبہ پندرہ مئی تک مکمل کر لیا جائے۔