29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
موجودہ نظام کو نظام کہنا بھی جمہوریت کی توہین ہے،طاہر القادری
جنگ نیوز -
لاہور . . . . تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام کو نظام کہنا بھی جمہوریت کی توہین ہے۔ ایک دوسرے کو گالی دینے کا نام منشور ہے۔وہ کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ٹاؤن شپ میں ورکرز کنونش سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کارکن نظام کی تبدیلی کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں۔ ایک کروڑ افراد کو ممبر بنانے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے فیلڈ میں اتر جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام ظالمانہ، ملک، عوام اور جمہوریت کا دشمن ہے۔ یہ تین فیصد اشرافیہ کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے اور ستانوے فیصد عوام کا کھلا دشمن ہے۔