تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

باجوڑ ایجنسی: اہم کمانڈربہرام خان سمیت پانچ شدت پسند گرفتار

جنگ نیوز -
خار . . . . باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے اہم شدت پسند کمانڈر بہرام خان سمیت پانچ شدت پسندوں کوگرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہل کاروں نے خفیہ اطلاع پر گذشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقے گڑھی گال میں کارروائی کی ۔ مزاحمت پر ایک شدت پسند مارا گیا اور5کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں شدت پسندوں کا مقامی کمانڈر بہرام خان بھی گرفتارافراد میں شامل ہے ۔ بہرام خان بم دھماکوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ باجوڑ کے علاقے ماموند میں سرچ آپریشن آج بھی جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.