تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور، ملتان میں مزاروں پر دہشت گردی کی کارروائی کا خدشہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب کے دو اہم شہروں لاہور اور ملتان میں مزاروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات ملی ہیں جس سے صوبائی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کے شعبہ نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کی جانب سے حکومت پنجاب کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے التوحید گروپ نے شدت پسندوں کا17 رکنی دستہ تیار کیا ہے جس کی نگرانی چارسدہ کا حافظ نصیراللہ معاویہ عرف ”ماسٹر جی“ کر رہا ہے،،مراسلے کے مطابق دہشت گرد لاہور اور ملتان سمیت پنجاب میں درباروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جن میں ملتان کے حضرت بہاؤالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم کے مزار شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.