29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خوراک میں سبزیوں کا زیادہ استعمال بینائی کیلئے مفید ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
لندن . . . . . جدید تحقیق کے مطابق موتیا سے بچنے اور بہتر بینائی کے لئے اپنی خوراک میں سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونی ورسٹی کے سائنس دانوں نے پندرہ سال کی تحقیق کے نتائج پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہے۔اس کے مطابق خوراک میں سبزیوں اور گوشت کے استعمال میں توازن رکھنا ضروری ہے۔ تحقیق کے دوران سبزیوں کی نسبت زیادہ گوشت کھانے والے پچاس میں سے تین افرادکو موتیا میں مبتلا دیکھاگیا۔ماہرین صحت کے مطابق سبزیاں کھانے والے افراد میں موتیا ہونے کے امکانات تیس سے چالیس فی صد تک کم ہوجاتے ہیں۔