29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارتی آرٹسٹ بے وزنی کے عالم میں پینٹنگ کرنیوالی پہلی خاتون بن گئی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . بھارتی آرٹسٹ انکیتا جوشی زیروگریویٹی پرپینٹنگ کرنیوالی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں ۔ممبئی کی انکیتا جوشی نے ناسا کے طیارے میں 34 ہزار فٹ کے بلندی پر بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی تصویر بنائی ۔ یہ عمل نہ صرف مشکل بلکہ تکلیف دہ بھی تھا ۔ انکیتا کا کہنا ہے کہ خلا بازوں کی تربیت کیلئے استعمال ہونیوالے ناسا کے خصوصی طیارے میں پینٹنگ کی اجازت حاصل کرنا مشکل کام تھا ، لیکن مسلسل رابطوں اور کوشش سے انہوں نے حکام کو راضی کرلیا ۔ ضروری تربیت کے بعد انہیں طیارے میں جانے کی اجازت مل گئی ۔ انکیتا کا کہنا ہے کہ سلمان خان اُن کے فیوریٹ ہیں اور زیرو گریویٹی پر بنائی گئی پینٹنگ سلمان خان کو پیش کرنا ان کیلئے اعزاز ہوگا ۔