تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ میں اکثریت کو اقلیت بنانے کی سازش کی جارہی ہے،ایاز پلیجو

جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . . . عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو نے کہا ہے کہ خانہ شماری کے ذریعے سندھ میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ساز ش کی جارہی ہے ۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ پانچ اپریل سے شروع ہونے والی خانہ شماری کا باریک بینی سے جائزہ لیاجارہاہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خانہ شماری کے دوران غلط نمبرالاٹ کئے جارہے ہیں اور بڑے شہروں کی عمارتوں میں ہر گھر کو علیحدہ علیحدہ نمبردیئے جارہے ہیں جبکہ دیہات میں کمپاؤنڈ میں رہنے والے درجنوں خاندان کو ایک گھرانہ شمارکیاجارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں آبادی کو کم ظاہرکرنے کی سازش سمجھ نہیں آتی، سندھ حکومت خانہ شماری میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ خانہ شماری میں غلط اندارج کا نوٹس نہ لیاگیا تو13اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.