29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مقبوضہ کشمیر: مولانا شوکت شاہ کے قتل پر دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
جنگ نیوز -
سری نگر . . . . . مقبوضہ کشمیر میں معروف عالم دین اور جمعیت اہل حدیث کے سربراہ مولانا شوکت احمد شاہ کے قتل کیخلاف آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے دی ہے ۔ ہڑتال کی وجہ سے دکانیں بند اور سڑکیں سنسان ہیں ۔ مولانا شوکت جمعے کو سری نگر کے علاقے مائسمہ میں مسجد کے قریب اس وقت بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے جب وہ نماز جمعہ کی امامت کے لیے جار ہے تھے۔