29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جیو سوپر پر پابندی غلط ہے،حافظ حسین احمد
جنگ نیوز -
بھیرہ . . . . . جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ جیو سوپر پر پابندی غلط ہے حکمران خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے اس شیشے کو توڑنا چاہتے ہیں جس میں ان کا اپنا عکس نظر آتا ہے۔بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بھٹو کیس ری اوپن کر کے بینظیر قتل کیس کو دبایا جا رہا ہے تاکہ مشرف کو بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا پاکستان میں آنا بہت بڑا انقلاب ہو گا، ایم کیو ایم سیاسی جماعت ہے، پنجاب آنے پر اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے قافلوں پر خود کش حملوں کے بعد حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔