تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خواتین متوازن غذا اور ورزش سے کمر درد پرقابو پاسکتی ہیں،طبی ماہرین

جنگ نیوز -
لندن . . . . . خواتین کی اکثریت عام طور پر کمر درد میں مبتلا رہتی ہیں اور چند خوش نصیبوں کو ہی اس سے چھٹکارہ ملتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق متوازن خوراک اور ورزش سے کمر درد پرقابو پانا ممکن ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق جسم میں کیلشیم کی کمی، موٹاپا اور بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے اکثر خواتین کمر درد میں مبتلا ہوجاتی ۔ اس کے علاوہ غلط طریقے سے اٹھنا اور بیٹھنا بھی کمر کے نچلے حصے میں درد کی وجہ بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خوراک پر توجہ دیں اور ورزش کو معمول بنالیں تو 75فی صد خواتین اس درد سے چھٹکارہ پاسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کمر درد کی ایک وجہ ذہنی تناؤ بھی ہے ۔ دن بھر میں دو کپ سبز چائے کو معمول بنالیں کیونکہ یہ ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.