29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: تابکارپانی کو سمندر میں ڈالنے کا عمل آج مکمل ہوجائیگا
جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . . . جاپان کے فوکوشیما پاور پلانٹ سے تابکار پانی کو سمندر میں ڈالنے کا عمل آج مکمل ہوجائے گا ۔ جاپانی انجینئرز کو امید ہے کہ تابکار پانی کے سمندر میں اخراج کا آج آخری دن ہوگا ۔ اس کے بعد انتہائی آلودہ پانی کے اخراج کا کام شروع کردیا جائیگا ۔ تابکار پانی کو سمندر میں ڈالنے کا عمل گذشتہ روز مکمل کیا جانا تھا ۔ دوسری جانب فوکوشیما پاور پلانٹ چلانے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے فضا اور سمندر میں تاب کاری پھیلنے پر معافی مانگی ہے ۔