تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب آنے سے روکا گیا،جلسے سے انقلاب کا آغاز ہوگیا،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان کے لیے مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں پنجاب کے عوام پاکستان کوظلم اورکرپشن سے آزاد دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ، سب دیکھ لیں کراچی اور پنجاب میں کوئی فرق نہیں، انھوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور فٹبال اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا، انھوں نے اس مو قع پر اپنے مخصوص انداز میں ایک دو تین کہا کہ جس پر جلسے میں موجود ہزاروں افراد بالکل خاموش ہوگئے،الطاف حسین نے کہا کہ خاموشی کے مظاہرے نے بتا دیا ہے کہ الطاف حسین پنجاب میں آگیا ہے،ہمیں پنجاب میں آنے سے بہت روکا گیا،آج کاجلسہ پاکستان کی تقدیربدلنے کے لیے انقلاب کاآغازہے،ایم کیوایم پنجاب میں آگئی اورچھاگئی،الطاف حسین نے کہا کہ انقلاب کواسٹیبلشمنٹ سمیت دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، میں لیڈرنہیں،آپ میں سے ہوں،مجھ پرپنجابیوں،پٹھانوں کے مخالف ہونیکاالزام لگایا گیا، میں ملکی دولت لوٹنے والوں کا دشمن ہوں اور کسی کا نہیں، پاکستان کی پالیسیاں امریکا اوربرطانیہ بناتے ہیں ،یہ کیسی آزادی ہے جب چاہے کوئی ڈرون سے حملے کردیتاہے، انھوں نے کہا کہ اگرہم اپنے پروگرام پرعمل نہیں کرسکے تواقتدارچھوڑ دینگے،ایم کیوایم وہ تبدیلیاں لائے گی جوشہریوں کیلیے مفید ہونگی، میٹرک تک مفت تعلیم ہر شہری کیلیے لازم قراردیں گے ، بچوں سے مشقت کرانے والوں کیلیے پارلیمنٹ سے سزا منظور کرائینگے،انھوں نے کہا کہ تعلیم کامعیار دہرا نہیں بلکہ ملک بھر میں یکساں ہوگا ، صحیح جمہوری ملک بنانے کیلیے وڈیرانہ نظام ختم کردیا جائیگا، حقیقی خود مختاری پر مبنی آزاد خارجہ پالیسی بنائی جائیگی ، آئی ایم ایف اوردیگر اداروں سے قرض لینا بند کردینگے ،اس موقع پر شرکاء جلسہ مسلسل ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ایم کیو ایم کے بانی نے مزید کہا کہ گھریلوصنعتیں لگانے کیلیے چھوٹے قرضے دیے جائیں گے ملازمتیں نہ رکھنے والے افرادکو بے روزگاری الاؤنس دینگے ،اقلیتوں کومسلمانوں کے برابر حقوق اور درجہ حاصل ہوگا ،خواتین کیلیے موجود امتیازی قوانین ختم کردیے جائینگے،کاروکاری، وٹہ سٹہ اور قرآن سے شادیوں پرپابندی لگائیں گے،ایم کیوایم کیجانب سے کوئی جاگیرداراور وڈیرہ رکن اسمبلی نہیں بنا،کارکنوں پرظلم ہواتووڈیرے سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں ،احتساب کاایساادارہ بنے گاجس میں ایمان دار لوگ شامل ہونگے، عدالتوں کو مکمل خودمختار بنایا جائیگا ،جنوبی پنجاب میں ہونیوالی زیادتیوں کاازالہ کیا جائیگا ،مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرائینگے،موروثی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کردینگے ،مزارعین اورہاریوں پرظلم کرنیوالوں کوسخت سزائیں دی جائینگی،بلوچستان کامسئلہ طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کیاجائیگا ،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بند پڑی ہیں ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا ملک سے خاتمہ کردیں گے ،انھوں نے کہا آخر میں پنجاب کے عوام سے کہا کہ اگر وہ اپنی حالت بدلناچاہتے ہیں تومیراہاتھ تھام لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.