تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت یکجا ہے،وزیر اعظم گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قیادت مخلص اور یکجا ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل کے حل کیلئے آئندہ بجٹ میں تمام قومی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام انرجی کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے لندن میں نواز شریف اور الطاف حسین سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ساری سیاسی قیادت ملکی مسائل پر یکجا ہے انہوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر کہ تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں بڑھی ہیں اور حکومت اب بھی 35ارب روپے کی سبسڈی برداشت کر رہی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خاتمے کے حوالے سے ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہم ان سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.