29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی پی چا ر بار منتخب ہوئی لیکن رو ٹی ،کپڑا، مکا ن کا وعدہ ادھورا رہا، منور حسن
جنگ نیوز -
ڈی آئی خان . . . . . جما عت اسلا می کے مر کزی امیر سید منو ر حسن نے کہا ہے کہ عوام نے پیپلز پا رٹی کو چا ر مر تبہ منتخب کیا مگر رو ٹی کپڑا اور مکا ن کا وعدہ آج بھی ادھو را ہے۔ منور حسین عوام را بطہ مہم کے دوران مسجد ضیاالسلام میں جلسہ سے خطا ب کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام جسے جھولیا ں بھر بھر کے ووٹ دیتے ہیں بعد میں انہیں جھو لیا ں بھر بھر گا لیا ں دیتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم ،پیپلز پا رٹی ،مسلم لیگ ن اورANPسب کے مقا صد ایک ہیں ۔نواز شریف اسپتا ل یہاں بنا تے ہیں مگر اپنا علا ج لندن سے کرا تے ہیں ۔سید منو ر حسن کا کہنا تھا کہ پو ری دنیا میں امریکہ کے خلا ف مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ پا کستا نی حکو مت امریکہ کی جھولی میں بیٹھ رہی ہے۔امریکہ افغا نستا ن میں شکست کا بدلہ پا کستا ن سے لینا چا ہتا ہے جما عت اسلا می کے امیر کا کہنا تھاکہ جما عت کی عوام را بطہ مہم تب تک جا ری رہے گی جب تک ملکی صو رت حال بہتر نہیں ہو جا تی ۔