تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی پی ایل: ممبئی انڈینز نے دلی ڈیئر ڈیولز کو باآسانی8وکٹ سے ہرا دیا

جنگ نیوز -
دلی . . . . . انڈین پریمئر لیگ میں آج ہونے والے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز نے دہلی ڈئیرڈیولز کو باآسانی آٹھ وکٹ سے ہرا دیا ،سہواگ کی ٹیم لیستھ مالنگا کی بولنگ کا سامنا نہ کر سکی اور صرف95رنز پر ڈھیرہو گئی۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں سہواگ نے ٹاس تو جیتا لیکن ان کا کوئی بھی کھلاڑی مالنگا کے وار نہ سہہ سکا،مالنگا نے اننگز کے دوسرے ہی اوور میں وارنر اور چاند کی اننگز تمام کر دی ،اوجھا اور وینو گوپال راؤ نے کچھ بہتر بیٹنگ کی اور ٹیم کااسکور95رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔مالنگا نے صرف3اعشاریہ چار اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ہربھجن سنگھ نے دو وکٹ لیں۔جواب میں سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اننگز شروع کرنے والے جیکبزایک رن ہی بناسکے،ان کے بعد امباتی ریادو14رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،لیکن پھر سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما نے ٹیم کو سترویں اوور میں فتح دلا دی ،سچن46اور روہت27رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.