29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا:اجدابیہ میں لڑائی،حکومت مخالف4 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
اجدابیہ …لیبیاکے شہر اجدابیہ میں قذافی کی حامی فورسز کے تازہ حملوں میں 4 مخالف مارے گئے۔اجدابیہ کاکنٹرول حاصل کرنے کے لیے قذافی کی فورسز پیش قدمی کی کوشش کررہی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ اور بھاری ٹینکوں کی بمباری سنی گئی ہے،کئی جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں،باغیوں کادعویٰ ہے کہ گزشتہ روزجھڑپوں میں قذافی کے8 حامی فوجی اور 4حکومت مخالف اہلکارہلاک ہوئے۔ حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں پرامن مذاکرات کے لیے جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کی سربراہی میں افریقی یونین کاوفد طرابلس میں موجود ہے۔