29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سلما ن خان کو5سال تک نظر انداز کر نے کا 5کر وڑ جر مانہ
جنگ نیوز -
ممبئی …با لی وڈ اداکار سلمان خان نے فلمWantedاور دبنگ جیسی دو سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد فلم انڈسٹری کے اُن پروڈیوسرز سے اپنا حساب برابر کر نا شروع کر دیا ہے جنھوں نے مسلسل5سال تک انھیں اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کیا۔ انھیں نظر انداز کر نے والے پروڈیوسرSajid Nadiadwala ان کا پہلا شکار ہیں جنھوں نے5سال تک سلمان خان کے بجائے اپنی تمام بڑی بجٹ والی فلموں میں اکشے کمار کو کاسٹ کیا۔دبنگ کی کا میابی کے بعد اب Sajid Nadiadwala کو سلمان خان ایک سپر اسٹار کے روپ میں دوبارہ نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور وہ اپنی نئی فلم Kickمیں سلما ن خان کو مرکزی کر دار میں کاسٹ کر نا چا ہتے ہیں۔ تاہم سلمان خان نے ان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ انھیں نظر انداز کر نے کی سزا دیتے ہو ئے اپنے مقررہ معاوضے کے علاوہ اضافی5کروڑ روپے وصول کر کے اس فلم میں کا م کر نے پر آما دہ ہو نگے۔ سلمان خان کاSajid Nadiadwala سے یہ گلا با لکل جا ئز ہے کیونکہ وہ ان کی ہر دل جو پیار کرے گا،جیت،مجھ سے شادی کرو گی اور جانِ من جیسی فلم کو کا میابی سے ہمکنا ر کر وابناچکے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان 5کر وڑ اضافی جر مانہ کی رقم کی وصولی کے بعد Kickمیں کا م کر کے اسے بھی کا میاب بنا تے ہیں کہ نہیں۔