29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کتے ّکوخلا ء میں لے جانے والا خلائی شٹل نیلا می کے لیے پیش
جنگ نیوز -
ماسکو …خلا ء کی تسخیر انسانی تا ریخ کا ایک اہم با ب ہے جس کاایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ کسی بھی انسان کے خلا ء میں جا نے سے پہلے ایک کتے کو تجربا تی طور خلائی سفر پرروانہ کیا گیا تھا ۔ روس کی جا نب سے دنیا کے پہلے کتے کو خلا ء میں لے جا نے والا یہ خلا ئی شٹل نیلا می کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔ Vostok 3KA-2نامی روسی خلائی جہاز 1961 میں Zvezdochka نامی کتے کو لے کر روانہ ہو ا تھاجس نے انسانوں کے خلا ء میں سفر کی راہ کو ہموار کر دیا تھا۔ اس خلا ئی جہاز کو نیلام سے قبل نیو یار ک میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیاہے جسے بارہ اپریل کو خلا ء کی تسخیر کے پچا س سال مکمل ہو نے پر نیلا م کیا جا ئے گا ۔ تو قع کی جارہی ہے کہ یہ ایک کر وڑ ڈا لر تک کی خطیر رقم تک میں نیلا م ہوسکتا ہے ۔