29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل کھلاڑی 2روزہ کیمپ میں شریک ہوں گے
جنگ نیوز -
لاہور…ویسٹ انڈیز روانگی سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہورمیں دوروزہ کنڈیشننگ کیمپ میں شریک ہوں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے جیو نیوز کو بتایا کہ وقت کی کمی کے باعث کیمپ صرف دو روز تک محدود ہو گا۔ کھلاڑی12 اور13 اپریل کو کیمپ میں شریک ہوں گے ۔ پہلے روز کھلاڑی صبح اور شام دوسیشن میں ٹریننگ کریں گے جبکہ13 اپریل کو طویل دورانیہ کاایک ہی سیشن ہو گا۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی پاکستان ٹیم پیرکو اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے استقبالیے میں شریک ہوگی جس کے بعد قومی ٹیم پیر کی رات نیشنل اکیڈمی لاہورمیں جمع ہو گی اور14 اپریل کی صبح ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہو جائے گی ۔