29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اثاثوں سے متعلق الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں،حسنی مبارک
جنگ نیوز -
قاہرہ…سابق صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ ان کے اثاثوں سے متعلق جھوٹے الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں ۔ سابق مصری صدر حسنی مبارک نے حکومت سے نکالے جانے کے دو ماہ بعد پہلی بار غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے اور ان کے خاندان کے جائیداد اورغیرملکی اکاؤنٹس کے بارے میں مہم ناانصافی پرمبنی ہے۔حسنی مبارک نے بتایا ہے کہ میرے خاندان کے غیرملکی اکاؤنٹس کے بارے میں کسی بھی قسم کی تحقیقات میں تعاون کروں گا۔حسنی مبارک نے کہا کہ میں اورمیرے خاندان کے خلاف جھوٹے دعوے میری ساکھ کوتباہ کرنے کی کوشش ہے اورمیری دیانتداری، سیاسی اور فوجی تاریخ کے لیے ایک چیلنج ہے۔دوسری جانب مصری عدالت نے حسنی مبارک اور اس کے بیٹوں کو حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور مبینہ بدعنوانی سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے عدالت میں طلب کر لیا۔